ملک بھر میں بنیادی اشیاء ضروریہ کی قلت افسوسناک ہے،ثمینہ گھرکی

ملک بھر میں بنیادی اشیاء ضروریہ کی قلت افسوسناک ہے،ثمینہ گھرکی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں عوام کی ضرورت کی بنیادی اشیاء جن میں بجلی ، گیس ،پٹرول شامل ہیں ان کی قلت ہے جبکہ عوام شدید سردی میں بھی شہروں میں پندرہ پندرہ گھنٹے اور دیہاتوں میں بیس بیس گھنٹوں کی لوڈشیدنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں لیکن اپنے بتدائی چھ ماہ میں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرکے حکومت میں آنیو الے نہ جانے کہاں کھو گئے ہیں

اور انہیں یہ بھی خبر نہیں ہے کہ عوام اس وقت کس حالت میں گزارہ کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کے وقت کئے گئے وعدوں کو فی الفور پورا کرے اور عوام کی حالت پر رحم کرے اس وقت صورت حال یہ ہے کہ نہ بجلی ہے نہ گیس ، نہ پیٹرول اور نہ ہی عوام کے پاس بنیادی ضروریات کی دیگر اشیاء ہیں ایسی صورت حال میں ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور عوام کی آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1