نااہل حکمران عوام کو جعلی خوشخبریاں سنانا بند کریں،عمر ڈار

نااہل حکمران عوام کو جعلی خوشخبریاں سنانا بند کریں،عمر ڈار

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصافکے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمرڈار نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کے پلے کچھ نہیں،ڈینگیں مارنااورعوام کوجعلی خوشخبریاں سنانا بند کریں۔جھرلواورجعلی حکومت کی نخوست سے قومی معیشت اورصنعت کادم گھٹ گیا ہے حالیہ چھ ماہ میں 21ارب ڈالر کی ایمپورٹ جبکہ صرف12 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی اوراس کے نتیجہ میں پاکستان کی کمزورمعیشت کو 9ارب ڈالرکا جھٹکا برداشت کرناپڑالیکن اگر صورتحال میں مثبت تبدیلی نہ آئی توآنیوالے چھ ماہ میں خدانخواستہ خسارہ اٹھارہ ارب ڈالر سے تجاوزکرسکتا ہے۔وفاقی حکومت خسارہ پوراکرنے کیلئے مالیاتی اداروں سے مزید قرض لے گی جبکہ عوام پرمہنگائی کامزید بوجھ ڈال دیا جائے گاوہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے عمرڈارنے مزید کہا کہ قومی ضروریات کے مطابق بجلی بنانااورسستی کرناحکمرانوں کے بس کی بات نہیں ۔وفاقی وزیربجلی وپانی اوردفاع خواجہ آصف کاحالیہ بیان\'\' 19کلومیٹرطویل ٹرانسمیشن لائن کی حفاظت نہیں کرسکتے\'\'نااہلی اورناکامی کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران اوران کے نااہل وزیرمشیرمزید تین برس تودرکناراگرتین سوسال بھی اقتدارمیں رہے توبجلی بحران ختم نہیں ہوگا۔ جوحکومت انسانوں کی حفاظت نہیں کرسکتی وہ ٹرانسمیشن لائنوں کاتحفظ کیا خاک کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے دورحکومت میں بجلی بریک ڈاؤن اورمعیشت کیخلافکریک ڈاؤن کے سواکچھ نہیں ہوا ۔ دہشت گردی کیخلافجنگ میں 60ہزارہم وطنوں کی قربانیاں پاکستان نے دیں اورتقریباً 60ارب ڈالر کانقصان اٹھایا جبکہ بارک اوباما نے ثمرات بھارت کی جھولی میں ڈال دیے۔انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پرحکومت کی مسلسل ہزیمت شرمناک اورقابل مذمت ہے ۔ اگراب بھی حکمران ہوش میں نہ آئے توامریکہ اپنے اتحادی بھارت کوایشیاء کاتھانیدار بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...