بجلی اور گیس کے بحران نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا،شبیر سیال

بجلی اور گیس کے بحران نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا،شبیر سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے ملک کولوٹنے کے لئے آپس میں اتحا د کر رکھا ہے ، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، جنگل کا قانون ہے ، بجلی کے بریک ڈاؤن نے حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے پول کھول دیا ہے،نوازشریف نے ہمیشہ بڑے بڑے دعوے کئے ہیں لیکن قوم کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل د یا ہے، پاکستانی عوام کو نوازشریف اورزرداری نے پتھر کے دور میں پہنچا دیا ہے ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے ملک وقوم کواتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا تو دشمن بھی نہیں پہنچا سکا، انہوں نے کہاکہ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، بجلی ، گیس کے بحران نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔