وزیر اعظم بھارت سے یکطرفہ دوستی کی خواہش ترک کر دیں،خدیجہ فاروقی

وزیر اعظم بھارت سے یکطرفہ دوستی کی خواہش ترک کر دیں،خدیجہ فاروقی

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بھارت سے یکطرفہ دوستی کی خواہش ترک کردیں ،انہوں نے کہا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری پر شہری شہید کررہا ہے، فلیگ مارچ میٹنگ میں فوجی جوانوں کو بھی شہید کردیا گیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف مودی کو دوستی کا پیغام بھجوارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں شعبہ خواتین کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ فوج ملک اور قوم کی خدمت کر رہی ہے فوجی جوان آپریش ضرب عضب میں دہشت گردوں سے جنگ میں مصروف ہیں جبکہ حکمران بجلی ، گیس ، پٹرول کے بحران پیدا کرنے اور مال بنانے میں مصروف ہیں انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے اس بیان پر کہ بجلی بحران تین سال میں ختم ہوجائے گا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر نے اپنی حکومت کے خاتمہ کی مدت بیان کی ہے جو واقعی تین سال رہ گئی ہے ۔اس کے بعد موجودہ حکمران عوام کو اللہ کے آسرے پر چھوڑ کر چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 6ماہ میں بجلی بحران کے خاتمہ کے نعرے پر معرض وجود میں آنے والی حکومت اب بجلی بحران کے خاتمہ کا ٹائم فریم اپنی مدت کے خاتمہ کے بعد دے رہی ہے جو باعث شرم اور عوام کو بیوقوف بنانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسوں نے پاکستان کو زمانہ غار کی طرف دھکیل دیا ہے جہاں نہ گیس ہے نہ بجلی نہ پانی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...