دہشتگردی کا ناسور تعلیم کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہے،راغب نعیمی

دہشتگردی کا ناسور تعلیم کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہے،راغب نعیمی

لاہور(نمائندہ خصوصی )دہشتگردی کاناسور تعلیم کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہے امن انسان کی بنیادی ضرورت ہے ،تشد د کے خاتمے کیلئے علماء و مشائخ میدان عمل میں آئیں۔اسلام امن کا دین ہے،معاشرے میں بدامنی پھیلانے والے مذہب کے نام پرسیاہ دھبہ ہیں ان خیالات کااظہار معروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وسرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں علماء و مشائخ اور مدرسین کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مولانا محبوب احمد چشتی،مفتی محمد عمران حنفی ،مفتی محمد ہاشم ،مفتی محمد عارف خورشیدی،ڈاکٹر محمد سیلمان قادری،مفتی مولانا محمد غلام مرتضیٰ،مولانا محمد مدنی،قاری محمد منظوراحمد،قاری محمد غلام رسول،مولانا قاری محمد امیر علی قادری،قاری محمد عبدالرحمن جامی و دیگر نے شرکت کی سمیت جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس کے ناظم تعلیمات اور مدرسین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔علامہ راغب حسین نعیمی کامزید کہناتھا کہ اساتذہ کرام بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ طلباء کی کردار سازی بھی کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1