پنجاب حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے،نصیر احمد

پنجاب حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے،نصیر احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید ، میاں راشد ، مسرت صدیقی ، فرحت حسین نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت زندگی کے ہر شعبہ میں فیل ہو چکی ہے محکمہ صحت کی ناقص حکمت عملی کے باعث پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت ابتر ہوچکی ہے اور مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، صحت کا وزیر نہ ہونے سے آج تک صحت کی کوئی پالیسی نہ بن سکی اور نہ ہی محکمہ صحت کے عملے ڈاکٹروں اور نرسوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں

،ڈاکٹروں نے ایک بار پھر پنجاب حکومت کی پالیسیوں اور وعدہ خلافیوں سے تنگ آکر ہڑتال کر دی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی ہے پہلے بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال اور محکمہ صحت کی ہٹ دھرمی کے باعث سینکڑوں مریض زندگی کی بازی ہار گئے تھے ، انہوں نے ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کی ہڑتال کا فوری نوٹس لے کر اقدامات کرے تاکہ مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق نہ ہوں ، پنجاب حکومت نے پہلے ہی ہسپتالوں سے ملنے والے سہولتوں کو ختم کر دیاہے اور رہی سہی کسر ڈاکٹروں کی ہڑتال نے پوری کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی اور ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث اگر کوئی مریض جان کی بازی ہار گیا تو پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ مریضوں کے لواحقین کے ساتھ مل کر قانونی چارہ جوئی کرے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...