اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ریلوے اہلکار کو ایس ٹی ایف دی ایئر قرار دے دیا گیا

اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ریلوے اہلکار کو ایس ٹی ایف دی ایئر قرار دے دیا گیا

لاہور(خبر نگار خصوصی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور عبدلحمید رازی نے ٹرین ایگزیمنر ایس ایم ارشادکو پنلٹی ٹارگٹ 15ہزار روپے ماہانہ کی بجائے نومبر 2014میں 92ہزار روپے پنلٹی بنانے پر ایس ٹی ای آف دی ائیر قرار دے دیا ہے۔اس ضمن میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہورکے آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیااس موقع پر ڈی سی او ملک شہباز اقبال ببر بھی موجود تھے ڈی ایس ریلوے لاہور ملک شہباز اقبال ببر کی کارکردگی کو بھی سراہا کہ آپ کی مؤثر کارکردگی کیوجہ سے ایس ٹی ای نے عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ۔ایس ٹی ای نے کہا کہ مسافروں کی باقاعدہ چیکنگ ،مقررہ حد سے زیادہ ملٹری واڑچر اچھی طرح چیک کرنے کیوجہ سے باقی مہینوں میں بھی اس کا ٹارگٹ 60ہزار روپے سے زیادہ ہے ۔ڈی ایس عبدلحمید رازی نے ایس ٹی ای کو 5ہزار روپے کیش اور حسن کارکردگی کا لیٹر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1