اوبامہ کا دورہء بھارت منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے،علامہ ممتاز اعوان

اوبامہ کا دورہء بھارت منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے،علامہ ممتاز اعوان

لاہور(نمائندہ خصوصی) اچاروں مسالک ’’اتحاد علماء کونسل ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سربراہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کا حالیہ دورہ بھارت منافقت اوردوہرے رویا کا منہ بولتا ثبوت ہےامریکہ ، بھارت کے درمیان ہونیوالے سول نیو کلیئر ایٹمی سمیت اربوں ڈالر کے معاہدوں اور بھارت کو سلامتی کونسل میں مستقل نشست کی حمایت سے پاکستانی حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں پاکستان سے امریکہ کے تعلقات سراسر منافقت پر مبنی ہیں اور امریکہ نے ہمیشہ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا اور ہر آڑے اور مشکل وقت میں پاکستان کو دھوکہ دیا انہوں نے مزید کہا کہ 20کروڑ عوام امریکہ کے بجائے اپنے دیرینہ اور مخلص دوست چین کیساتھ تعلقات مزیدآگے بڑھانے کے خواہاں ہیں کیونکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں دوست ملک چین کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور آرمی چیف جنرل رحیل شریف کے حالیہ دورہ چین کے موقع پر چینی قیادت کا پاکستان کے تحفظات کو اپنے تحفظات قرار دینا پاک چین حقیقی دوستی کاعملی ثبوت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1