مرکزی جماعت اہلسنت کی گستاخانہ خاکوں کے خلافاحتجاجی ریلی

مرکزی جماعت اہلسنت کی گستاخانہ خاکوں کے خلافاحتجاجی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) فرانس میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ا مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کی اپیل پرلاہورمیں بڑ ا مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت قاضی عبدالغفار قادری علامہ فاروق ضیائی پیر افضل قادری،شاہ اویس نورانی سمیت دیگر نے کی۔ریلی مال روڈ پر نکالی گئی پنجاب اسمبلی چوک پر پہنچ کر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ انس نورانی قاضی عبدالغفار قادری علامہ فاروق ضیائی پیر افضل قادری نے کہا کہ یو این او سے کوئی اچھائی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے مسلمانوں کو خود بیدار ہو نا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ اگر ممتاز قادری کا کیس فوجی عدالتوں میں منتقل کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو متحد ہو کر میدان میں اتر نا ہو گا ، گستاخانہ خاکے چھاپ کر انتہاء پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے انہوں نے اگر گستاخیوں کا سلسلہ جاری رہا تو پھر ردعمل بھی سامنے آئے گا انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو بیدار ہو نا چاہیے، وزیر اعظم اور وزیرا علی اداروں پر نظر رکھیں بعض متعصب افسران بلا دلیل مقدمات قائم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمان ناموس رسالت کے لئے ہر قر بانی دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے، خاکے چھاپنے والے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں، یو این او کا کردار منافقانہ ہے، فرانس میں گستاخانہ خاکے چھاپنے کا یہ اعلان مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو اس بیان اور فیصلے کا نوٹس لینا چاہیے ا اور او آئی سی کو ہنگامی اجلاس بلاکر ایسے واقعات کے سدباب کے لیئے اقدامات کر نے چاہیں ۔