امریکہ،انڈیا اور اسرائیل گٹھ جوڑ سے کچھ نہیں ہو گا،ہیومن رائٹس موومنٹ

امریکہ،انڈیا اور اسرائیل گٹھ جوڑ سے کچھ نہیں ہو گا،ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ، صدرکراچی یونس میمن،صدرپنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدرشیخ طلال امجد،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدر ٹیکسلاسردارمنیراختر نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین ایک دوسرے کی ضرورت ہیں۔

۔

۔

دونوں ملکوں نے ماضی میں بھی ایک دوسرے پربندآنکھوں سے انحصار اورا عتبار کیا جبکہ یہ سچی دوستی دونوں ملکوں اورقوموں کیلئے سرمایہ افتخار ہے ۔امریکہ اورانڈیا اوراسرائیل کے گٹھ جوڑ سے کچھ نہیں ہوگا جبکہ نریندرمودی کے جنگی جنون سے بھارتی معیشت کی ناؤڈوب جائے گی ۔بھارت جنوبی ایشیاء کی تھانیداری کیلئے امریکہ کی گودمیں بیٹھ گیا مگراس کایہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔امریکہ اپنے مفادات کے سواکسی کادوست نہیں ،ضرورت اورمفاد کے تحت دوسرے ملکوں کواستعمال اورپھران کااستحصال کرنااس کی فطرت ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...