سیرت نبوی کی پیروی میں پاکستان کے مسائل کا حل پوشیدہ ہے،صدیق الفاروق

سیرت نبوی کی پیروی میں پاکستان کے مسائل کا حل پوشیدہ ہے،صدیق الفاروق

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام بریلینٹ برین فیملی فیسٹیول سے چیئرمین متروکہ املاک بورڈ صدیق الفاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت نبوی کی پیروی میں پاکستان کے مسائل کا حل پوشیدہ ہے پاکستان کو محبت کا پیغام دینے والے، پاکستان کو عظیم بنانے والے نوجوانوں کی ضرورت ہے، وقتی نعروں اور بیانات کی بجائے عملی اقدامات وقت کا تقاضا ہے نبی مہربان کی شان میں گستاخی کے خلاف فرانس کی عدالت سے رجوع کرنا چاہئے، پوپ کا بیان خوش آئند ہے، اس سے یہ تاثر بھی ملتا ہے کہ شر پسند عناصر ملکوں کو تباہی کی جانب لے کر جانا چاہتے ہیں۔صدیق الفاروق کا مزید کہنا تھا کہ بین المذاہب ڈائیلاگ کو آگے بڑھانا چاہئے دُنیا سے نفرتوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اسے پر امن بنایا جائے، اسلامی جمعیت طلبہ نے فیسٹیول کا انعقاد کرکے قوم کو امید کا پیغام دیا ہے۔ پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں ایسی تقاریب کا انعقاد کرنا چاہیے، تاکہ ملک میں خوف اور مایوسی کی فضاء کو ختم کیا جائے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تعلیمی اداروں میں خوف کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں دسمبر میں آرمی پبلک سکول کے طلبہ اور اساتذہ کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا جو کہ اس ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتے تھی، جمعیت کا آج کا فیسٹیول ان معصوم طلبہ و طالبات کے نام کیا جاتا ہے تعلیمی ادارے وحشت اور خوف کی علامت نہیں بلکہ خوشی، محنت اور امید کی جگہ ہیں، ہم ان تعلیمی اداروں میں پروگرامز منعقد کرکے دہشت گردوں کو جرات اور دلیری کا پیغام دے رہے ہیں رہنما جماعت اسلامی سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے ہر موقع پر قوم کا ساتھ دیا، ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑا ہونے کی کوشش کی نوجوانوں کو حکمرانوں نے ہر دور میں مایوس کیاہے۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سید مستقیم معین نے کہا کہ لاہور کے طلبہ و طالبات ملک کا اثاثہ ہیں جمعیت قوم کو مایوسیوں کے دور میں امید کا پیغام دے رہی ہے مہمانوں میں مشہور اینکر پرسن مبشر لقمان، سمیع ابراہیم اور سلمان غنی تھے۔ ٹاک شو کا موضوع نوجوان اور ملکی صورت حال تھا۔ اینکر پرسنز نے نوجوانوں کو امید اور روش مستقبل کا پیغام دیا آج فیسٹیول میں نیلام گھرکا انعقاد کیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...