ریلوے کے وینڈنگ سٹالوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے،عبدالحمید رازی

ریلوے کے وینڈنگ سٹالوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے،عبدالحمید رازی

لاہور(خبر نگار خصوصی) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عبدالحمید راز ی نے کہا کہ لاہو ر ریلوے سٹیشن کے وینڈنگ سٹالوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے اگر کوئی ٹھیکیدار ناقص اشیا فروخت کرتے ہوئے پکڑا جائے تو ان دکانداروں کو موقع پر جرمانے اور بعض سٹالوں کو سیل بھی کیا جاتا ہے ۔کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ میں غفلت نہیں برتی جاتی اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروئی عمل میں لائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل کمرشل آفیسر کو مزید تاکید کی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے،اور ریلوے انتظامیہ کو بھی تاکید کی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...