حکومت کی نااہلی سے جمہوریت کمزور ہو ئی ہے،بابر سہیل بٹ

حکومت کی نااہلی سے جمہوریت کمزور ہو ئی ہے،بابر سہیل بٹ

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری بابر سہیل بٹ نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی سے جمہوریت کمزور ہوئی ہے پٹرول بحران سے ملک کو روزانہ دس ارب روپے کا نقصان ہوا ہےاور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ملک مذید بحرانوں میں گر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر نصیر کے علاقہ میں پارٹی کارکنوں سے رابطہ مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چیئرمین اسرار الحق بٹ، حاجی ارشاد، محمد ریاض، مہر آصف، ملک خالد بوبی پہلوان، چوہدری اقبال، حاجی محمد نصیر،محمد شفیع،چوہدری قمر اقبال بھی ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے اصلاح کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے پیپلز پارٹی بر سراقتدار آ کر از سر نو ذوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق جمہوریت کو تقویت اور عوام کو ریلیف دے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1