حضورﷺ سے محبت مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے،میاں مقصود

حضورﷺ سے محبت مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے،میاں مقصود

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ دنیا کی امامت و قیادت کے لیے حضرت محمد ﷺ کی اتباع ضروری ہے حضورﷺ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہیں جنھوں نے انسانوں کو حقیقی معنوں میں انسان بنایا اور عرب کے جہالت میں ڈوبے معاشرے کو علم سے منور کیا ۔ حضورﷺ سے محبت مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے آپﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے ۔انھوں نے کہا کہ مسلمان دنیا کی محبت میں گرفتار ہیں قرآن وسنت کے پیغام کو ترک کر دیا ہے اس لیے دنیا میں مسلمان مظلوم بنے ہوئے ہیں جب تک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت نہیں کریں گے ذلت اور رسوئی میں مبتلا رہیں گے ۔57مسلم ممالک ہونے کے باوجود نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع کیے جارہے ہیں لیکن مسلم ممالک کے حکمران امریکہ اور یورپ کے خوف سے چپ سادھے بیٹھے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ آپﷺ کی شان میں گستاخی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم یہ گستاخی قطعاََ برداشت نہیں کرسکتے ۔گستاخانہ حرکت کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے فتنہ پرور ہیں ،فرانس اور اس کے حمایتی دنیا کے بدمعاش ممالک ہیں ان کا بد نما چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ان گستاخانہ حرکات پر ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...