بہادر عوام نے دہشتگردی کے خلافجنگ میں لازوال قربانیاں دیں،راشدہ یعقوب

بہادر عوام نے دہشتگردی کے خلافجنگ میں لازوال قربانیاں دیں،راشدہ یعقوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہاہے کہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کے بہادر عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 18کروڑ عوام سرخرو ہوں گے انہوں نے کہا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ قوم عزم کر لے تو پہاڑ جیسی مشکلات پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے اور آج پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کر دیا ہے اور قوم کے عزم او راتحاد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے رواداری ، تحمل اور اخوت کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
عوام کے مثالی اتحاد و یگانگت کی بدولت دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے اور آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے درندوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔