رافیل نڈال کو آسٹریلین کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

رافیل نڈال کو آسٹریلین کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

میلبرن( آن لائن )آسٹریلین اوپن کے کوارٹرفائنل میں نمبرتین سیڈرافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے. ویمنز تھرڈ سیڈ سیمونا ہالیپ کو بھی فائنل ایٹ میں شکست ہو گئی۔ میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلیم ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنلزنمبرتھری سیڈڈپلئیرزکے لیے بھاری رہا۔ مردوں کے مقابلوں میں اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ جمہوری چیک کے ٹامس برڈک سے ہوا۔ جس میں نمبرسیون سیڈبرڈک نے پہلے دوسیٹ میں صرف ایک گھنٹے میں6-2اور6-0سے جیت کرواضح برتری حاصل کرلی۔ جبکہ تیسرے سیٹ میں نمبرتین سیڈنڈال نے فائٹ بیک کرتے ہوئے مقابلہ ٹائی بریکرتک لے گئے،لیکن29 سالہ برڈک نے یہ سیٹ جیت کرمسلسل دوسرے دفعہ سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی۔خواتین مقابلوں میں نمبرتین سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو روس کی ایکٹرینا میکا رووا نے اسٹریٹ سیٹ میں ہرادیا۔ سیڈ میکا رووا کی فتح کا اسکور 6-4 اور 6-0 رہا۔ جبکہ ان کی ہم وطن اورماریہ شراپووا نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی نمبردوسیڈشراپووانے کوارٹرفائنل میں کینیڈا کی یوگینی بوچارڈکو6-3 اور6-2سے شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی