خضرا کرکٹرز کرکٹ کلب نے مغلپورہ جمخانہ کو 120رنز سے مات دیدی

خضرا کرکٹرز کرکٹ کلب نے مغلپورہ جمخانہ کو 120رنز سے مات دیدی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)چھٹے رانا یعقوب میموریل ٹی ٹوئنٹی ناک آوٹ ٹورنامنٹ میں خضرا کرکٹرز کرکٹ کلب نے مغلپورہ جمخانہ کو 120رنز سے مات دے کر ٹورنامنت کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر لیا ہے جیلانی پارک کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں خضرا کرکٹرز نے ٹاس جیت کر خود بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 18اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے وسیم انجم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50گیندوں پر 99رنز بنائے ابراہیم خان نے 28رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ہدف کے تعاقب میں مغلپورہ جمخانہ کرکٹ ٹیم 49رنز پر ڈھیر ہوگئی کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا محمد عالم نے 4، ناصر علی عطاری اور نقاش نذر نے 2,2 حاصل کیں وسیم انجم کو شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...