طلباء وطن عزیز کی ترقی ،خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام کریں، لیاقت علی کھرل
لاہور(پ ر)گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل لیاقت علی کھرل نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ قائداعظم ،علامہ اقبال اور سرسید احمد کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام کریں اور ہر اول دستے کے طور پر ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں۔