ایوان کارکنان کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں آج خواتین سیاسی کارکنوں کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس ورکشاپ کی صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے ۔ مقررین میں وائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹررفیق احمد، سابق وفاقی وزیر قانون ایس ایم ظفر، جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال، نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شعبۂ خواتین کی کنوینر بیگم مہناز رفیع اور دانشور و کالم نگارسلمان عابد شامل ہیں۔ اس ورکشاپ کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔