ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز

ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹرز پر نگہداروں (caregivers) کے دو روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے جنہیں سکولوں میں (ECE) اسا تذہ کی معاونت کیلئے جز وقتی بھرتی کیا گیا ہے اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی احسان بھٹہ کا کہنا تھا ابتدائے بچپن کی تعلیم (ECE) کے موثر نفاذ کیلئے نگہداروں کی تربیت بہت ضروری ہے۔ ابتدائے بچپن کی نگہداشت اور تعلیم کو وسعت دینا اور بہتر بنانا ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے مقاصد میں سے ایک ہے حکومت پنجاب چاہتی ہے کہ ایسے حالات پیدا کئے جائیں کہ آئندہ دس برسوں میں پانچ سال سے کم عمر کے سو فیصد بچے سکول جانے لگیں۔ دوروزہ تربیتی پروگرام کے علاوہ نگہداروں (Caregivers)کے لئے رہنمائے نگہدار تیار کی گئی ہے جس میں انہیں اپنے فرائض منصبی سے آگاہی کے علاوہ سکول سیفٹی ،آفات اور حاد ثات سے تحفظ اور ابتدائی طبی امداد پر بھی تربیت دی جا ئے گی۔اس کے علاوہ پنجاب بھر کے ایک ہزاردو سو پچیس سکولوں میں ECEکلاس روم تیا ر کئے جا چکے ہیں جہاں مرحلہ وار ECEکی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...