قمرالاسلام راجہ کا پارٹنر سکولوں کی کارکردگی کے معائنہ کیلئے اچانک دورہ

قمرالاسلام راجہ کا پارٹنر سکولوں کی کارکردگی کے معائنہ کیلئے اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ نے پارٹنر سکولوں کے اچانک معائنے شروع کر دئیے ہیں اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں مختلف پارٹنر سکولوں کے بلا اطلاع معائنے کئے اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز اور سائنس لیب کا معائنہ کیا اور اساتذہ و طالب علموں سے تعلیمی معیار کے بارے میں دریافت کیاچیئرمین پیف قمر الاسلام راجہ نے معائنے کے دوران طالب علموں کی حاضری بھی چیک کی اور انفراسٹرکچر کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔   انہوں نے پارٹنر سکولوں کے مجموعی معیار پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صوبے میں تعلیم عام کرکے غربت وجہالت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرررہی ہے۔