ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ مائیکروبائیو لوجی میں ریسرچ لیبارٹیریزکا افتتاح کر دیا

ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ مائیکروبائیو لوجی میں ریسرچ لیبارٹیریزکا افتتاح ...

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ مائیکروبائیو لوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس(ایم ایم جی) میں ریسرچ لیبارٹیریزکا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، چیئرپرسن ایم ایم جی پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری، فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ میں نئے تعمیر شدہ سیل کلچر اور ٹیومر میٹابولزم لیبارٹیریز کاافتتاح کیا۔ ڈاکٹر انجم نسیم صابری نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا شکری ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان لیبارٹیریز سے سیل کلچر اور ٹیومر میٹابولزم پر تحقیق کے مزید مواقع ملیں گے۔ بعد ازاں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ اکنامکس میں نئے تعمیر ہونے والے بلاک کا بھی افتتاح کیا جس میں چئیرمین شعبہ ڈاکٹر حفیظ الرحمان اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4