ناموس رسالت ﷺ کیلئے جان دینا ہر مسلمان عین سعادت سمجھتا ہے، خرم روحیل

ناموس رسالت ﷺ کیلئے جان دینا ہر مسلمان عین سعادت سمجھتا ہے، خرم روحیل

 لاہور ( خبرنگار) مسلم لیگی رہنما و سرپرست انجمن حقوق تاجران شمالی لاہور خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کے لیے جان دینا ہر مسلمان عین سعادت سمجھتا ہے ۔ مغرب نے اظہارِآزادی کے نام پر جو رویہ اپنا رکھا ہے ، اقوام متحدہ اور دوسرے اِدارے اس پر قانون سازی کریں اور کسی بھی مذہب کی شخصیات کی توہین قابلِ سزا قرار دی جائے ۔ مسلمان اپنے آقا و مولا محمدؐسے بے حد محبت کرتے ہیں ۔ فرانسیسی جریدے نے جو گستاخی کی ہے وہ سوائے نفرت بڑھانے کے کچھ نتیجہ نہیں دے سکتی وہ گزشتہ روز بند روڈ محمد بوٹی سے شالیمار چوک تک نکالی جانے والی ناموس رسالت ﷺ ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔جس کا اہتمام انجمن حقوق تاجران شمالی لاہور نے کیا تھا اور جس میں ہر طبقہ و فکر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور رسول اللہﷺ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انجمن حقوق تاجران شمالی لاہور کے چیئرمین میاں فیاض ، سینئر وائس چیئرمین نصیر احمد جٹ ، چیئرمین سپریم کونسل چوہدری عبدالمجید آف داروغہ والا ، صدر چوہدری نثار انجمن حقوق تاجران شمالی لاہور ، جنرل سیکرٹری محمد طاہر مغل ، ملک نعیم ، رانا محبوب عالم ، چوہدری مدثر حیات موجود تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4