پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ مسز پروین ارشد کے تبادلہ کے احکامات جاری

پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ مسز پروین ارشد کے تبادلہ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ مسز پروین ارشد کے تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور انہیں فوری طور پر اپنے عہدہ کا چارج چھوڑ کر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایاکہ اس ضمن میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ مسز پروین ارشد کاتبادلہ انتظامی بنیادوں پر کیاگیاہے جس پر فوری عملدرآمد کا بھی حکم دیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ نئی پرنسپل کی تعیناتی کیلئے سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جلد احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔دریں اثناء ٹرانسفر کی جانیوالی پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ مسز پروین ارشد جو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ٹوبہ ٹیک سنگھ ارشد اقبال کی اہلیہ بھی ہیں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سخت احکامات اور فوری چارج چھوڑ کر ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایات کے باوجود چارج چھوڑنے سے گریز کررہی ہیں جو محکمانہ قواعد وضوابط اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گڈ گورننس کی پالیسی کی صریحاً سخت خلاف ورزی کے مترادف اقدام ہے۔  مزید برآں گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طالبات اور ان کے والدین نے موصوفہ کے تبادلہ پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے ٹرانسفر آرڈرز پر فوری عملدرآمد کروانے کامطالبہ کیاہے۔