خاکے چھاپنے والوں کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج کیا جا ئے،مو لا نا حافظ حسین
لاہور(نمائندہ خصوصی) گستا خانہ خاکے چھاپنے والوں کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج کیا جائے،مسلم ممالک کے سر براہان کا ہنگامی اجلاس بلا یا جائے اور اس میں دوٹوک فیصلے کیئے جا ئیں، فرا نس میں 40سے زائد ممالک کا اکٹھااحتجاج کر نا مسلم امہ کیلئے پیغام ہے ،مسلمان کسی بھی نبی ؐکی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس برداشت کر سکتا ہے یو این او سے کوئی اچھائی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے مسلمانوں کو خود بیدار ہو نا ہو گا جے یو آئی کے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار جے یو آئی کے مر کزی را ہنماؤں ،مو لا نا حافظ حسین احمد ،مو لا نا محمد یوسف ،مو لا نا محمد امجد خان نے مختلف مقامات پر شان رسالت ؐ کا نفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ تو ہین امیز خاکوں کی اشاعت مغرب کی اسلام دشمنی پا لیسیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو متحد ہو کر میدان میں اتر نا ہو گا نے کہا کہ گستاخانہ خاکے چھاپ کر انتہاء پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے انہوں نے اگر گستاخیوں کا سلسلہ جاری رہا تو پھر ردعمل بھی سامنے اتا رہے گا انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو بیدار ہو نا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن ہر غلط اقدام کے خلاف میدان میں اتریں گئے۔ مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ مسلمان ناموس رسالت ؐکے لیئے ہر قر بانی دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ خاکے چھاپنے والے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یو این او کا کردار منافقانہ ہے انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکے چھاپنے کا یہ اعلان مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو اس بیان اور فیصلے کا نوٹس لینا چاہیے ا اور او آئی سی کو ہنگامی اجلاس بلاکر ایسے واقعات کے سدباب کے لیئے اقدامات کر نے چاہیں انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے قانون کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں لیکن ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔