ہارٹیکلچرڈویلپمنٹ بورڈ ایکسپورٹ کے ملازمین کو سات ماہ سے تنخوا ہ نہ ملنا حکمرانوں کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ، ثوبیہ کمال
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی نائب صدر ثوبیہ کمال نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہارٹیکلچرڈویلپمنٹ بورڈ ایکسپورٹ کے ملازمین کو سات ماہ سے تنخوا ہ نہ ملنا حکمرانوں کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ، ملازمین اس بدترین مہنگائی کے دور میں شدیدمشکلات سے دو چار ہیں ، فور ی طور پر حکومت پنجاب ان ملازمین کو تنخواہیں ادا کرے تاکہ ملازمین سکھ کاسانس لے سکیں، حکمران عوام سے ووٹ تو لے لیتے ہیں لیکن ان کے دکھوں کامداوا نہیں کرتے ، حکمران جماعت نے غریب عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ کیاہے ،بجلی ، گیس بحران کے حل کے لئے حکومت سنجیدہ کوششیں کرے۔