مدینہ گارڈن ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں کا چناؤ

مدینہ گارڈن ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں کا چناؤ

لاہور(نامہ نگار)مدینہ گارڈن ویلفیئر سوسائٹی کا اہم اجلاس سوسائٹی کے دفتر میں ہوا جس میں گزشتہ ماہ کے کاموں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی اجلاس میں اگلے 2015-2016کے لئے عہدیداروں کا چناؤ بھی کیا گیا ،اس موقع پر اجلاس میں مدینہ ویلفیئر سوسائٹی گجومتہ فیروز پورروڈ لاہور کے ممبران نے بھاری اکثریت سے درج ذیل عہداروں کا منتخب کرلیا ہے۔منتخب کئے جانے والے عہدیداروں میں مدینہ گارڈن ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلی ٰ حاجی نذیر احمد شاہین، صدر حاجی محمد یوسف ،سینئر نائب صدر علی احمد خان ، سیکرٹری جنرل عامر یعقوب بٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ریاض احمد بھٹی ،سیکرٹری فنانس محمد آصف اور سیکرٹری نشرو اشاعت غلام حیدر ملک کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ چودھری امانت علی ، محمد احد مغل ،خالد مغل سمیت 12ممبر مجلس عاملہ کو بھی منتخب کیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...