حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی، 2کمسن بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم

حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی، 2کمسن بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ارشد حسین نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر 2کمسن بچیوں کو باپ کی تحویل سے برآمد کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کردیا۔عدالت میں درخواست گزار نسرین بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کی شادی محمد سہیل سے ہوئی تھی جس میں سے اس کے 2بچیاں فاطمہ اور ناز فاطمہ پیدا ہوئیں ،بعدازاں اس کا شوہر اسے بدکاری پر مجبورکرنے لگا تاہم اس کے انکار پر اس نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال کرزبردستی دونوں بچیوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچیوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا نے دونوں بچیوں کو عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے بچیوں کو ماں کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی۔