ایک کلو سے زائد منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج

ایک کلو سے زائد منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت ...

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چودھری منیر احمد نے ایک کلو سے زائد منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم شفیق کے قبضہ سے تھانہ لوئر مال پولیس نے دوران تلاشی 1کلو 750گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر26/15بجرم9-Cدرج کررکھا ہے ۔گزشتہ روز ملزم نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی ،ملزم کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے ذاتی رنجش کی بناء پر شفیق کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کیا ہے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی طرف سے دائر درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4