دوران ڈکیتی ساتھی کو قتل کرنیوالے سیکیورٹی گارڈ سمیت 2افراد راضی نامہ پر بری

دوران ڈکیتی ساتھی کو قتل کرنیوالے سیکیورٹی گارڈ سمیت 2افراد راضی نامہ پر بری

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احسن اعوان نے دوران ڈکیتی ساتھی چوکیدار کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ سمیت 2افراد کو راضی نامہ ہونے پر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عبدالمجید ڈی ایچ اے میں واقع نجی ہوٹل میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے جبکہ اس کا ساتھی سیکیورٹی گارڈ 55سالہ حسین خان بھی گزشتہ10سال سے اس کے ہمراہ ڈیوٹی دیتا تھا ۔نجی ہوٹل کے نیچے ایک کیفے بنا ہوا ہے جس میں رات کے وقت عبدالمجید اور اس کے دیگر دوستوں کو حسین خان اندر جانے سے منع کرتا تھا جس پر ملزم عبدالمجید نے 14 نومبر 2012کواپنے ساتھی شفیق کے ہمراہ مل کر حسین خان کوتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا اور دونوں ملزمان نے کیفے میں گھس کر ایل سی ڈی ، کمپیوٹر و دیگر اشیاء لوٹ لیں اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچا یااور حسین خان کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت قرار دیا ،تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے مقتول کے بیٹے وسیم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد قتل کے شبہ میں ساتھی سیکیورٹی گارڈ عبدالمجید اور اس کے ساتھ شفیق کوحراست میں لے کر چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔ گزشتہ روز مقتول کے لواحقین نے ملزمان کو معاف کردیا جس پر عدالت نے انہیں بری کردیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...