مقدمہ منشیات میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک شفیق نے آدھا کلو سے زائد ہیروئن رکھنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق انٹی نارکوٹیکس فورس نے ملزم جوزف کے قبضہ سے 600گرام ہیروئن برآمد کرکے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کروادیا ،بعدازاں ملزم کو تفتیش کے لئے سی آئی اے کوتوالی کے حوالے کردیا گیا ،گزشتہ روز ملزم کی طرف سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ،عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی ضمانت منظور کی جائے ، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔