دوست کے قتل میں ملوث 2ملزمان صلح ہونے پر بری

دوست کے قتل میں ملوث 2ملزمان صلح ہونے پر بری

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج احسن اعوان نے دوست کے قتل میں ملوث 2ملزمان کو راضی نامہ ہونے پر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان رضوان اور عرفان اپنے دوست جاوید اختر کو 16مارچ 2014کوبہانے سے رات ساڑھے 8بجے کے قریب گھر سے باہر بلوا کر لے گئے اور اسے شراب پلا کر اس کے پاس موجود30ہزار کی نقدی چھیننے کے بعد صبح اسے اس کے گھر چھوڑ دیا، بعدازاں جاوید اختر کی بیوی عشرت بی بی نے جب اسے صبح جگایا تو وہ مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا جس کے بعد تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول جاوید کی بیوہ عشرت بی بی کی مدعیت میں مذکورہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 433/14 بجرم 302/334 درج کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا تھا ۔گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت نے مقدمہ مدعی کی جانب سے راضی نامہ ہونے پر دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4