بجلی بحران کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں،میاں کامران

بجلی بحران کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں،میاں کامران

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )لاہور کیجوائنٹسیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ بجلی بجران کے ذمہ دار حکومت اور اس کے نالائق خوشامدی وزراء ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تین بار طویل ترین بریک ڈاؤن اور بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام اور کاروباری طبقہ کا جینا حرام کردیا ہے لوڈشیڈنگ سے ہر طبقہ فکر متاثر ہورہا ہے اس لیے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف خادم اعلیٰ پنجاب حسب سابق مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگائیں اور پنجاب کو اندھیروں سے روشنیوں کی طرف لائیں۔   میاں کامران سیف نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھائے گے تھے۔ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے دعویداروں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے مصیبت زدہ عوام کا مزید امتخان نہ لیا جائے۔ حکومت اپنی نا اہلی کے باعث پاکستانی قوم کے سامنے اپنی ناکامی کا اعتراف کرے اورقوم سے معافی مانگے۔ورنہ وہ وقت دور نہیں جب عوام سٹرکوں پر ہو گے۔اور حکومت کے وزیر ان کے آگے ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...