حکمرانوں نے غریب عوام پر ظلم کی انتہا کر دی،سعدیہ سہیل رانا

حکمرانوں نے غریب عوام پر ظلم کی انتہا کر دی،سعدیہ سہیل رانا

 لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے غریب عوام پر ظلم کی انتہا کر دی ہے جعلی مینڈیٹ سے قائم ہونے والی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی غریب اور بے بس عوام سڑکوں پر رل رہے ہیں کوئی ان کی فریاد سننے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف سراپاء احتجاج ہے ۔   مسلم لیگ( ن )کی حکومت عوام کے لئے دردِ سر بن چکی ہے عوام مسلم لیگ( ن )سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ حکمرانوں نے پوری قوم کو’’ لائنوں ‘‘ میں کھڑا کر دیا ہے ‘(ن) لیگ نے جتنی توجہ اپنے سیاسی مخالفین پر تنقید کر نے میں لگائی ہے اس سے آدھ بھی عوامی مسائل کے حل پر لگاتے تو آج ملک میں بجلی اور گیس بحران سمیت دیگر مسائل حل ہو چکے ہوتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...