موجودہ حکومت نے معیشت اور صنعت کا بیڑا غرق کر دیا،سرفراز نیازی

موجودہ حکومت نے معیشت اور صنعت کا بیڑا غرق کر دیا،سرفراز نیازی

 لاہور(پ ر) تحریک انصاف سعودیہ کے مرکزی نائب صدر سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے معیشت اورصنعت کابیڑاغرق کردیا آنیوالے دنوں میں بجلی اورگیس بحران مزیدشدیدہونے کاقومی امکان ہے نادان اورناتجربہ کارحکمرانوں کے دورمیں مختلف بحران سراٹھارہے ہیں حکومت ناکامی کوماضی کاورثہ قراردے کراپنے گناہ نہیں چھپاسکتی ۔اگروفاقی وزیربجلی وپانی اوردفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان کے مطابق بجلی بحران پیپلزپارٹی کے غلط فیصلوں کانتیجہ ہے توان کااحتساب کیوں نہیں کیا گیانوازحکومت نے حالیہ ڈیڑھ برس میں انرجی بحران کے سدباب کیلئے کیااقدامات اٹھائے ہیں۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری کاشدیدطوفان بجلی بحران کاشاخسانہ ہے۔حکمرانوں نے ڈیڑھ برس میں بجلی کا ایک بھی نیا یونٹ نہیں بنایا ۔   مگردن رات پیسہ خوب بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بحران لیگ اورزرداری لیگ والے اتحادی اورایک دوسرے کی کرتوتوں سے پوری طرح آگاہ ہیں ،ان میں سے کوئی دوسرے کااحتساب نہیں کرے گاجبکہ کپتان عمران خان اقتدارمیں آئے توان دونوں سمیت کسی قومی چورکومعاف نہیں کریں گے۔احتساب کاخودکارنظام بنائے بغیر کوئی ریاست زیادہ دیرتک اپناوجودبرقرارنہیں رکھ سکتی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4