میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کیلئے 3.50ارب روپے مختص ہیں،اقبال چنڑ

میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کیلئے 3.50ارب روپے مختص ہیں،اقبال چنڑ

لاہور ( خبرنگار) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ حکومت نے3.50 ارب روپے طلبہ کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کے لئے مختص کئے ہیں اور طلبہ کو حصول تعلیم کے لئے جدید سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میٹرک پاس طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے اور میٹرک کے امتحان میں 78فیصد اور زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کو بھی اس سکیم میں شامل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہونہار طلبہ کو سولر لیمپ فراہم کرنے کا پروگرام بھی جاری رکھے گی جو دور دراز کے سکولوں میں ڈراپ آؤٹ ریٹ کو کم کرنے میں مدد دے گا ۔   حکومت نے گزشتہ دور کے دوران اجالا پروگرام کے ذریعے 2.5 ارب روپے سے دو لاکھ طلبہ میں سولر لیمپ تقسیم کئے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے سکول ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لئے گزشتہ چھ سال کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار ٹیچرز شفاف طریقے سے میرٹ پر بھرتی کئے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد اقبال چنٹر نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چھ سال کے دوران شعبہ تعلیم کیلئے بجٹ بتدریج بڑھایاہے اور تعلیم کے لئے مختص بجٹ کل اخراجات کا 26فیصد ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات خصوصا کم وسیلہ لوگو ں کے لئے تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کوترجیح دے رہی ہے اور سکولوں میں کمپیوٹرلیبز کا قیام، انڈوومنٹ فنڈ ، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے وظائف اور دیگر وظائف و سہولتیں فراہم کرکے کم وسائل رکھنے والے طلباء و طالبات کو تعلیم کی معیاری و جدید سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مسحق طلباء کو قومی دھارے میں شامل کیاجاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...