ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،نواز شریف

ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، تمام صوبائی حکومتیں قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی صدارت میں منگل کو اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پٹرول کی فراہمی کی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے ملک میں پٹرول کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تاہم انہوں نے مختلف وزارتوں اور محکموں کے درمیان قریبی رابطے کی ہدایات کیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال سے بچا جاسکے۔اجلاس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ نے صوبے میں قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار تیز کر یں۔ نوازشریف نے کہاکہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کوختم کرنے کا تہیہ کررکھاہے اور دوسرے صوبوں سے کہاکہ وہ اس پروگرام پرعملدرآمد کی رفتار تیزکر دیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں بیس نکاتی قومی لائحہ عمل کے منصوبے پر متفق ہیں اور یہ تمام صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقیی معنوں میں اس پر عمل کریں۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ا وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -