نصیرآباد،چیک پوسٹ کے قریب سے 3 کلو وزنی بارودی مواد برآمد

نصیرآباد،چیک پوسٹ کے قریب سے 3 کلو وزنی بارودی مواد برآمد

نصیر آباد (آئی این پی )نصیر آباد میں شعیب چیک پوسٹ کے قریب سے 3 کلو وزنی بارودی مواد برآمد کرکے علاقے کی سیکورٹی سخت کر دی گئی۔ ایف سی کی شعیب چیک پوسٹ کے قریب سے 3 کلو وزنی بارودی مواد برآمد ہوا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تاہم فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اس سے پہلے دوپہر کو نصیر آباد کی تحصیل چھتر میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں وین تباہ ہو گئی اور پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا

مزید : صفحہ اول