اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملے کا خطرہ ،سکیورٹی ہائی الرٹ

اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملے کا خطرہ ،سکیورٹی ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے این این) اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملے کا خطرہ ،سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، پولیس پٹرولنگ میں اضافہ ، آنے جانے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کورپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل پر دہشتگرد حملہ کر سکتے ہیں جس کے بعد اڈیالہ جیل کی سکیورٹی ہائی الراٹ کر دی گئی ہے ۔ جبکہ پولیس اور اینجرز نے اڈیالہ جیل کے اردگرد پٹرولنگ میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔ اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے راستوں پر پولیس گاڑیوں اور پیدل جانے والوں کی سخت چیکنگ کر رہی ہے ۔ دوسری جانب اڈیالہ جیل کی حساس جگوں پر تعینات رینجرز کو بھی الراٹ کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -