رینجرز کا سی پی ایل سی چیف کے گھر پر چھاپہ ،کسی واردات میں ملوث نہیں ،احمد چنائے کی تردید

رینجرز کا سی پی ایل سی چیف کے گھر پر چھاپہ ،کسی واردات میں ملوث نہیں ،احمد ...

کراچی (خصوصی رپورٹ) سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل رات کو ساڑھے دس بجے 26 سالہ لاریب کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ لاریب کی فیملی نے بھی سی پی ایل سی سے رابطہ کیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کل رینجرز نے لاریب کو بازیاب کرا لیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا میرے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں پڑا گھر کے باہر رینجرز کیساتھ تبادلہ خیال ہوا۔ رینجرز نے مجھے آج دفتر آنے کی دعوت دی اور لاریب کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ ہوا۔ رینجرز کیساتھ بہتر کوآرڈی نیشن کی بات ہوئی۔ سی پی ایل سی نے بھی رینجرز کا بھرپور ساتھ دیا ہے مختلف ذرائع غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاوان کی رقم میرے گھر سے وصول نہیں ہوئی۔ اب تمام غلط فہمیوں اور الزامات کو ختم ہو جانا چاہیے۔ رینجرز کی طرف سے بھی بیان آئے گا۔ انہوں نے کہا سی پی ایل سی چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہے۔ سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے نے کہا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری میں واضح کمی ہوئی ہے۔ احمد چنائے نے کا یہ بھی کہنا تھا گینگ کو شناخت کر لیا گیا کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی اغواء برائے تاوان کی واردات میں ملوث نہیں ہیں۔ گورنر سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کو تمام واقعے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھر سے کوئی رقم برآمد ہوتی تو کیا رینجرز مجھے اس طرح چھوڑ دیتی؟۔ مجھے یہ سی پی ایل سی سے نکالے جانے والے افراد کی سازش لگتی ہے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...