کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جس میں جرائم پیشہ افراد نہ ہوں ،کراچی پولیس چیف

کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جس میں جرائم پیشہ افراد نہ ہوں ،کراچی پولیس چیف

 کراچی(خصوصی رپورٹ) کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ کسی پارٹی کے نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہیں۔ کریمنل پولیس میں ہوں یا سیاسی جماعتوں میں انھیں نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پولیس پر مختلف الزامات لگتے رہتے ہیں۔ کسی پارٹی کا نام لئے بغیر گروپس کا ذکر کیا تھا کیونکہ ہر پارٹی میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں۔ کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جس میں جرائم پیشہ افراد نہ ہوں۔ لوگ اپنے جرم چھپانے کے لئے سیاسی جماعتوں کا سہارا لیتے ہیں اور سیاسی پشت پناہی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ایم کیو ایم میں بھی جرائم پیشہ افراد ہیں۔

مزید : صفحہ اول