کوئٹہ ،سورینج سے کان کنوں سمیت 7افراد کو اغو اکرلیا گیا

کوئٹہ ،سورینج سے کان کنوں سمیت 7افراد کو اغو اکرلیا گیا

کوئٹہ(آئی این پی )کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج سے کوئلہ کان سے عملے کے ارکان اور کان کنوں سمیت سات افراد کو اغواء کرلیاگیا۔چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان افتخار احمد کے مطابق اغواء کا واقعہ پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی کان میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان سے عملے کے ارکان اور کان کنوں سمیت سات افراد کو اغواء کرلیا۔ مسلح افراد نے اغواء کے بعد جنریٹر کوبھی آگ لگادی۔واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ۔کول مائنز لیبر فیڈریشن کے صدر بخت نواب نے سورینج سے پی ایم ڈی سی کان کے عملے اور کان کنوں کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...