شہبازشریف کامسلم ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر تشددکی خبر کا نوٹس

شہبازشریف کامسلم ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر تشددکی خبر کا نوٹس

 لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مسلم ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر تشددکی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اورمتاثرہ بچی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

مزید : صفحہ آخر