حکمران اپنی ناکا میوں پر نوٹس لینے کے ریکارڈبنا رہے ہیں،محمودالرشید

حکمران اپنی ناکا میوں پر نوٹس لینے کے ریکارڈبنا رہے ہیں،محمودالرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ حکمرانوں اپنی ہی ناکا میوں پر ’’نوٹس ‘‘لینے کے ریکاڈقائم کر رہے ہیں ‘وزیر اعظم اپنے ورزاء کی نااہلی کا نوٹس انکے خلاف کارروائی کر نے کیلئے نہیں قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے لیتے ہیں ‘ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روز گاری پاکستان کا مقد ر بن چکی ہے ‘حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہوچکا ہے اورعوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مہنگائی،بے روزگاری، بدامنی ،لوٹ مار،اغواہ برائے تاوان اور قتل وغارت میں اضافہ نالائق حکمرانوں کے گڈ گورنس کے دعوؤں کی نفی ہے۔ ریکارڈقائم

مزید : صفحہ آخر