چھاپہ مارٹیموں نے دو فیکٹریوں ایک کارخانہ کی ڈائریکٹ گیس سپلائی پکڑ لی

چھاپہ مارٹیموں نے دو فیکٹریوں ایک کارخانہ کی ڈائریکٹ گیس سپلائی پکڑ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( خبرنگار) جی ایم سوئی گیس لاہور ریجن محمود ضیاء احمد کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران دو فیکٹریوں ایک کارخانہ اور مختلف مقامات پر گھروں کو ڈائریکٹ گیس کی سپلائی پکڑ لی ہے۔ جس میں سوئی گیس کمپنی کو 20 لاکھ سے زائد ماہانہ گیس چوری کی شکل میں ریونیو کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ فیکٹریوں اور دیگر مقامات پر پکڑی جانے والی گیس چوری میں ملوث مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔ سوئی گیس کمپنی کے ایگزیکٹو آفیسر وقاص بخاری اور ڈسٹی بیوشن آفیسر شرافت علی چودھری کے مطابق سلور مولڈنگ فیکٹری اور پینٹ فیکٹری نے گھریلو میٹر کو ٹمیپر کر کے ہیوی کمپریسر کے ذریعے گیس چوری کی جا رہی تھی اسی طرح دوسرے چھاپے کے دوران پی وی سی پائپ فیکٹری جبکہ تیسرے چھاپے کے دوران گھروں کو ڈائریکٹ لائنوں سے سپلائی پکڑی گئی ہے۔ اس حوالے سے جی ایم سوئی گیس محمود ضیاء احمد نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ کارخانوں اور فیکٹریوں اور گھروں کو ڈائریکٹ لائنوں کے ذریعے ہونے والی گیس چوری کے خلاف مہم کو تیز کر دیا گیا ہے اور اس میں ٹاسک فورس ٹیموں کو الگ الگ ٹاسک دے دئیے گئے ہیں اور اگلے ایک سے دو ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر گیس چوری کے خلاف کارروائی کو مکمل کر لیا جائے گا۔ گیس

مزید :

صفحہ آخر -