دہشتگردوں کوبلا تفریق کیفر کردار تک پہنچایا جائے،شجاع خانزادہ

دہشتگردوں کوبلا تفریق کیفر کردار تک پہنچایا جائے،شجاع خانزادہ

لاہور ( جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے تشکیل دئیے گئے نیشنل ایکشن پلان کے ایجنڈے میں شامل تمام نکات پر ہر صورت عمل کیاجائے اور ملک کا امن تباہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف چاہے ان کا تعلق کسی بھی مسلک سے ہو یا وہ کتنے بھی بااثر طبقے سے تعلق رکھتے ہوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے او ر اس ضمن میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے۔انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ پولیس حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی قیادت میں قائم ایبیکس کمیٹیاں جن میں کور کمانڈرز، رینجرز، حساس ایجنسیوں کے سربراہان، پولیس کے اعلی افسران شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی منصوبہ بندی اور نگرانی کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے اس لئے تمام سیکورٹی اداروں کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے اور وہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے تعلیمی اداروں کی طرف سے سیکورٹی کے حوالے سے کئے انتظامات کو ہر دوسرے روز چیک کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس امر کا فیصلہ کیا جاچکا ہے کہ پولیس فورس دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کرے گی اور اس سلسلہ میں ملک میں امن و امان کے قیام، فرقہ واریت اور دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے پولیس کا مورال بلند کرنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے شہید ہوجانے والے پولیس ملازمین کی انعامی رقوم میں اضافے کا منظوری دے دی ہے جس کے تحت شہید ہونے والے پولیس ملازمین کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے ، گریڈ ایک سے سات کے ملازمین کو 7مرلہ کا گھر، 8سے15گریڈ کے ملازمین کو 10مرلہ کا گھر، گریڈ16سے 17تک کے ملازمین کو ایک کنال جبکہ گریڈ 18سے اوپر تک کے ملازمین کو 2کنال کے گھر دیئے جائیں گے جبکہ شہدا کے بچوں کے لئے یونیورسٹی کی سطح تک مفت تعلیم دی جائے گی۔علاوہ ازیں شہداء کے بیوی اوربچوں کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق پولیس میں بھرتی بھی کیا جائے گا۔ صوبائی وزیرداخلہ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...