ماڈل ٹاؤن سوسائٹی انتخابات،عدالت بوگس ووٹ ختم کرنیکا حکم دے،درخواست گزار

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی انتخابات،عدالت بوگس ووٹ ختم کرنیکا حکم دے،درخواست گزار

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے انتخابات میں نگران کابینہ تعینات کرانے کی دائردرخواست پر سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی سے 28جنوری تک جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے انتخابات میں صدارتی امیدوار متین رانا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے میاں اعجاز حسین ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے انتخابات میں سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی نگران کابینہ تعینات نہیں کر رہی اور انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے،بوگس ووٹ منسوخ کرنے اور نگران کابینہ تعینات کرنے کا حکم دیا جائے، سماعت کے بعد عدالت نے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی سے آج 28جنوری تک جواب طلب کر لیا۔ درخواستگزار

مزید : صفحہ آخر