ایڈیشنل سیشن ججز کے امتحانات میں وکلاء کوٹے کی بحالی کی سماعت فل بنچ کریگا

ایڈیشنل سیشن ججز کے امتحانات میں وکلاء کوٹے کی بحالی کی سماعت فل بنچ کریگا

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب بھر میں ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتیوں میں وکلاء کے 40فیصد کوٹے کی بحالی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے لئے فل بنچ بنانے کی سفارش کر دی۔جسٹس سید منصورعلی شاہ کے روبرو گزشتہ روز درخواست گزار وکلاء کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل سیشن ججز کی 40فیصد نشستوں پر وکلاء کا براہ راست تقرر کیا جاتا تھا ،اب ان نشستوں پر سول ججوں کو بھی امتحان دینے کی اجازت دے دی گئی ہے جو غیرقانونی ہے، ترمیم کالعدم کی جائے اور وکلاء کا 40 فیصد مکمل کوٹہ بحال کیا جائے، فاضل جج نے دلائل سننے کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اس معاملے پر فل بنچ بنانے کی سفارش کر دی ۔ہائیکورٹ کا فل بنچ 6 فروری کو اس معاملے کی سماعت کرے گا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...