پنجاب حکومت کے 4افسرتبدیل

پنجاب حکومت کے 4افسرتبدیل

 لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے 4 افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسد اسلام مانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ڈیپوٹیشن کی تین سالہ مدت ختم ہونے پر ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی لگایا گیا ہے ان کی ڈیپوٹیشن کی مدت 24جنوری کو ختم ہوگئی تھی۔ تقرری کے منتظر افتخار حسین کو ڈی ایم او منڈی بہاؤ الدین لگایا گیا ہے وقار حسین سیٹلمنٹ آفیسر گجرات کو ڈی ایم او وہاڑی، شفقت اللہ شاہ اسسٹنٹ کمشنر جنرل فیصل آباد کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ لگایا گیا ہے۔ تبدیل

مزید : صفحہ آخر