پاک فوج آئی ڈی پیز کی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہے، چودھری شجاعت

پاک فوج آئی ڈی پیز کی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہے، چودھری شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ق) کے صدر و سینیٹر چودھری شجاعت حسین سے ا ن کی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ، چین اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے کامیاب دورے کر رہے ہیں جو قابل تحسین ہے، پاک فوج آئی ڈی پیز کی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہے، پاک فوج نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا شروع کیا ہے، حکومت ذاتیات کی سیاست کر رہی ہے، چودھری پرویزالٰہی کے پنجاب میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو صرف اس لیے روک دیا گیا کہ ان پر ان کے نام کی تختی لگی تھی، ان کے بنائے ہسپتال، کالج اور سکول بند کر دئیے گئے۔ چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ میاں منظور وٹو نے ملک میں امن و امان، مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرول کے بدترین بحران کا بجا طور پر ذکر کیا ہے، سینیٹ الیکشن کیلئے ملک بھر میں مشترکہ سٹریٹجی کیلئے بات چیت ہو رہی ہے کیونکہ بلوچستان سے بھی ہمارے 5 سینیٹر ہیں، اگر پارٹی نے کہا تو میں الیکشن لڑوں گا۔ منظور وٹو نے کہا کہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے، پاکستان مسلم لیگ سے سینیٹ کے الیکشن کے علاوہ دیگر معاملات میں باہمی تعاون کیلئے رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔جبکہ چوہدری شجاعت حسین کی69ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ ہاؤس میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر سینئر نائب صدر چوہدری امتیازرانجھا نے مسلم لیگی صدر کی سیاسی و سماجی خدمات کو اعلیٰ الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں چوہدری شجاعت حسین جیسی مدبر ، بردبار اور انسان دوست شخصیت کی موجودگی پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے، شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -